کاروار 18؍اگست (ایس او نیوز)ضلع ڈپٹی کمشنر مسٹر نکوُل کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق کاروار، ہوناور، منڈگوڈ،سرسی اور سداپور تعلقہ جات کے 8 مختلف گرام پنچایتو ں خالی ہونے والی 10 نشستوں کے لئے 28 ؍ اگست کو ضمنی انتخابات ہونگے۔16اگست سے انتخابی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ امیدواری فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 19؍اگست ہوگی۔ اور 20؍اگست کونامزدگی فارم کی جانچ کی جائے گی۔22؍اگست نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔22؍اگست کو صبح 7بجے سے 5بجے تک پولنگ ہوگی۔ضروری ہونے پر 30؍کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔31؍اگست کو تعلقہ مراکز میں ووٹنگ کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔